Wednesday, January 26, 2011

urdu fonts catalogue - اردو فانٹس کیٹلاگ

urdu fonts catalogue - اردو فانٹس کیٹلاگ


UrduLog Font Showcase is a font library which helps the user's system read and write Urdu scripts in variety of fonts including Naskh, Nastaleeq and other fancy calligraphic flavors without much trouble. A user may find here any urdu font for free downloading.
There are 3 websites to offer this service :

UrduLog Font Showcase
UrduWeb Font Server
Jahan-e-Qalam Font Server


بالآخر اردو فانٹس لائیبریری کا اجرا ہو گیا ہے۔ ایک اہم ترین کاز کی تکمیل پر اس شعبہ کے تمام ماہرین تعریف و مبارکباد کے مستحق ہیں۔
اب ظاہر ہے کہ انٹرنیٹ کے اردو صارف کو ادھر ادھر کی سائیٹس سے اپنی پسند کے اردو فانٹ کو حاصل کرنے دقت اٹھانی نہیں پڑے گی بلکہ تمام خط (font) اسے ایک ہی جگہ سے دستیاب ہو جائیں گے۔

اردو فانٹس کیٹلاگ کے اجرا پر القلم آرگنائزیشن کے بانی محترم شاکر القادری صاحب نے اردو محفل فورم پر اس لائیبریری سے متعلق ایک تعارفی تحریر یوں پیش کی ہے ، ملاحظہ فرمائیں :
اردو فانٹس کیٹلاگ کا اجراء

محب علوی صاحب نے بھی اپنے بلاگ پر ڈسمبر-2010ء میں ایک خوبصورت اور دلچسپ تعارف کرایا تھا۔ اتفاق سے ان کے بلاگ کا سرور کافی عرصے سے ڈاؤن ہے لیکن ہم نے ان کی تحریر اپنے پاس محفوظ رکھی تھی ، ان کے شکریے کے ساتھ یہاں بھی پیش خدمت ہے۔

***
جمیل خط نما ۔۔۔۔۔۔ فانٹ اطلاقیہ

اردو لاگ فانٹ شو کیس ایک خوبصورت سائٹ بلکہ زیادہ بہتر الفاظ میں ایک فانٹ ایپلیکیشن جو مائیکروسافٹ ایکسل کی طرح گروپنگ ، سارٹنگ اور فلٹرنگ کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ اس وقت اس میں 400 سے زائد فانٹس شامل ہیں جن میں سے سوائے پی ڈی ایم ایس(PDMS) فانٹس جن کی تعداد تقریبا تیرہ ہے ، تمام فانٹس ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں ۔۔۔۔ بالکل مفت۔ یہ ویب ایپلیکیشن 25 نومبر کو ریلیز ہوئی اور ایک ہی ماہ میں فانٹ ڈاؤن لوڈ کرنے والوں کی تعدادکم از کم 555 رہی اور فانٹ ڈاؤن لوڈ کی تعداد 10,000 سے زائد رہی جو کہ اب تک کی کسی بھی اردو ایپلیکیشن کے لیے ایک سنگ میل ہے۔

جمیل خط نما ایپلیکیشن بنیادی طور پر ایک فانٹ کیٹلاگنگ سروس (Font Cataloging Service) ہے جو اوپن سورس ہے اور اردو فانٹس کے لیے خاص نرم گوشہ رکھتی ہے۔ اس سروس میں اگر کسی فانٹ کا کوڈ میسر ہے تو وہ بھی فانٹ کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ایپلیکیشن میں درمیانی حصہ فانٹ کی بلحاظ نام،خاندان ،سٹائل اور حجم کے گروہ بندی اور ترتیب کے لیے مختص ہے۔ فانٹ کا درمیانی حصہ جو کہ ایک لسٹنگ گرڈ (Listing grid ) ہے وہاں ڈبل کلک ، رائٹ کلک ، ٹول ٹپ اور خفیہ مینو ٹول ٹپ نے اس اطلاقیہ کو دلچسپ اور استعمال میں حد درجہ سہل بنا دیا ہے۔ دائیں جانب ایک نمائشی خانہ ہے جو ڈویلپر حضرات کو نگاہ میں رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے جہاں سے سی ایس ایس حاصل کی جا سکتی ہے۔ نچلے خانے میں فانٹ کا حقیقی عکس اور متعلقہ معلومات دستیاب ہیں۔ فی الوقت یہ فانٹ اطلاقیہ تین مختلف سائٹس پر ہوسٹ ہو رہا ہے ۔

اردو لاگ فانٹ شو کیس
اردو ویب فانٹ سرور
جہان قلم

ایک ہمہ جہت سکرین شاٹ پیش خدمت ہے :

مزید تفصیل اور ایپلیکیشن کے فیچر جاننے کے لیے اوپر دیے گئے کسی بھی لنک پر تشریف لے جائیں اور اس باکمال سروس سے لطف اندوز ہو۔

اس کے علاوہ اگر اسے اپنے بلاگ یا ویب سائٹ پر دکھانا چاہیں تو جمیل خظ نما کا بینر کوڈ بھی دستیاب ہے ۔ صارف کتابچہ (User Manual) میں اطلاقیہ کے استعمال کے بارے میں معلومات کے علاوہ اردو سیٹ اپ اور کی بورڈ لے آؤٹ کے مفید روابط بھی شامل ہیں۔
اگر کوئی بلاگر یا ویب ماسٹر کسی مخصوص فانٹ کا براہ راست ڈاؤن لوڈ لنک اپنی سائٹ پر دینا چاہتا ہے تو اس کی سہولت بھی جمیل خط نما اطلاقیہ میں موجود ہے
***


1 comments:

salisberyfabin said...

Bet365 Casino - The official home of Sports Betting at The
‎Bet365 Live 전라북도 출장안마 Casino · 정읍 출장마사지 ‎Casino · 광주광역 출장샵 ‎Bingo · ‎Casino · 광주 출장안마 ‎Horse 의왕 출장마사지 Racing